جرائم و حادثات
حیدرآباد میں مساج سنٹرپرپولیس کا چھاپہ، تین لڑکیاں پکڑی گئیں

file photo
حیدرآباد: حیدرآباد میں اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک اسپا سنٹرمساج سنٹرپرچھاپہ مارکرتین لڑکیوں اورتین گاہکوں کو پکڑ لیا۔ ناگول ممتا ناگرکا وگنیش پناما گودامس کے پاس اسپا سنٹرچلا رہا تھا۔ یہاں قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی تھی جس پرایل بی نگرپولیس نے دھاوا کرکے تین گاہکوں ناگیش، جگدیش اوراشوک کو گرفتارکرلیا، یہاں سے تین لڑکیوں کو بھی پکڑ لیا گیا۔