الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سینئر ڈپٹی کمشنر پون کمار شرما کی نئی دہلی سےSIR کے پیش رفت کےضمن میں سی ای او تلنگانہ اور اضلاع کلکٹرس کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سینئر ڈپٹی کمشنر پون کمار شرما کی نئی دہلی سےSIR کے پیش رفت کےضمن میں سی ای او تلنگانہ اور اضلاع کلکٹرس کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس
نظام آباد: 10/ جولائی(اردو لیکس) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی نے ووٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی (SIR) کے سلسلہ میں ووٹرز کو تقسیم کیے گئے گنتی فارموں (Enumeration Form)کو مناسب تفصیلات کے ساتھ پُر کریں اور انہیں جلد از جلد BLOs کے پاس جمع کرائیں۔ اس لئے کہ تفصیلات کو ڈیجیٹالائز کرنا ہوتا ہے اس لیے ووٹرز فوری طور پر فارم پُر کریں اور مقررہ تاریخ کا انتظار کیے بغیر انہیں BLOs کے پاس جمع کرائیں۔ آج الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سینئر ڈپٹی کمشنر پون کمار شرما نے نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تلنگانہ اسٹیٹ کے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی اور تمام اضلاع کے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ایس آئی آر کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ اضلاع میں SIR کے نفاذ میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا اور اس عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ویڈیو کانفرنس کے بعد ضلع کلکٹر ایلاترپاٹھی نے ای آر اوز، ایروز اور سپروائزرس کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے ان سپروائیزرس پر برہمی کا اظہار کیا جو ووٹرز سے گنتی کے فارم وصول کرنے اور ان کی تفصیلات کو ڈیجیٹا لائز کرنے میں پیچھے رہے۔ انہوں نے نظام آباد اربن میں تین سپروائزرس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت جاری کی جنہوں نے ایس آئی آر کے عمل میں پیش رفت نہیں کی۔ ضلع کلکٹر نے واضح کیا کہ ایس آئی آر کے نفاذ کو کسی بھی حالت میں معمولی نہ سمجھا جائے اور الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق مقررہ وقت میں اس عمل کو مکمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عنقریب آنے والی ڈیڈ لائن کے پیش نظر اس نے ہفتہ اور اتوار تعطیلات میں بھی کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اگلے پیر تک اربن حلقوں میں 35 فیصد اور رورل حلقوں میں 50 فیصد عمل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا۔ انہوں نے EROs اور eros کو فیلڈ لیول پر ہونے اور گنتی کے فارموں کی وصولی اور ان کی ڈیجٹیالائزیشن کے عمل کو تیز کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ VOAs، پنچایت سکریٹریز وغیرہ بشمول والینٹرس کو مقرر کریں تاکہ BLOs کو تعاون فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے تمام کو اس بات کا مشورہ دیا کہ وہ ووٹروں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کے ساتھ گنتی کے فارم درست طریقے سے بھرنے میں تعاون کریں۔ہر BLO کے پاس فوٹو کے ساتھ ووٹر لسٹ ہونی چاہیے۔ ضلع کلکٹر نے ان ووٹرز کے ناموں کی نشاندہی کرکے تفصیلی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی جو تفصیلات کی تصدیق کے دوران دستیاب نہیں تھے اور انتقال کر گئے، جنہوں نے مستقل طور پر نقل مکانی کی اوردو مقامات پر ووٹ رکھنے والے ہیں
۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس فہرست پر سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس کے دستخط لیے جائیں۔ اس موقع پر بی ایل اے موجود رہنا چاہئے۔ اور SIR کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے مناسب تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز سے روزانہ 50 گنتی فارم جمع کرکے بی ایل اوز کو فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بوتھ لیول ایجنٹس کو بھی SIR کے عمل میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ضلع کلکٹر نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مناسب پہل کریں۔علاوہ ازیں ضلع کلکٹر نے رائے دہندوں کو مشورہ دیا کہ وہ گنتی کے فارم جمع کرانے میں تاخیر نہ کریں بلکہ فوری طور پر تفصیلات کے ساتھ فارم بھر کر بی ایل او کو جمع کرائیں۔
اس ویڈیو کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر وی بھوجنگ راؤ، آرمور سب کلکٹر ابھیگیان مالویہ، میونسپل کارپوریشن کمشنر دلیپ کمار، آر ڈی اوز راجیندر کمار، وجے لکشمی، الیکشن ڈپارٹمنٹ سپروائزر بالاراجو، ایروز اور سپروائزرس نے شرکت کی۔



