انٹر نیشنل

حج 2024 – سعودی سیکورٹی اہلکار نے رمی کے دوران خاتون حاجی کے بچے کو سنبھالا

ریاض ۔ کے این واصف

سماج میں عام طور سے پولیس اہلکاروں کی شبیہ اکثر اچھی نہیں پیش کی جاتی لیکن امسال حج کے دوران ایک پولیس اہلکار نے رمی کرنے والی ایک خاتون کی مدد کرکے دیکھنے والوں کا دل جیت لیا۔ حج کے دوران سعودی سکیورٹی اہلکار شدید گرمی کے باجود چہرے پر مسکراہٹ سجائے حجاج کی خدمت کرتے رہتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سکیورٹی اہلکار رمی جمرات کے دوران ایک خاتون کے شیر خوار بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہے۔العربیہ جبل کے مطابق سکیورٹی اہلکار بچے کے ساتھ کھیلتا رہا اور اس وقت تک سنبھالے رکھا جب تک خاتون نے رمی مکمل نہ کر لی۔رمی کے بعد خاتون نے سیکورٹی اہلکار سے اپنے بچے کو واپس لیا۔بتایا گیا کہ خاتون نے سکیورٹی اہلکار سے رمی کے لیے بچے کو سنبھالنے کی درخواست کی تھی۔

 

یاد رہے کہ اس سال حج 2024 کے دوران سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کے حجاج کے ساتھ انسانی ہمدردی اور بھائی چارے کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ سکیورٹی اہلکاروں کو کہیں کسی بچے کو اٹھائے ہوئے، حجاج کی پیشانی چومتے ہوئے، انہیں گرمی سے بچانے لیے کے سرپر پانی کی پھوار ڈالتے ہوئے، راستہ بھولنے والوں کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق میدان عرفات، مزدلفہ اور منیٰ میں تعینات سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران عازمین حج کی خدمت میں پیش پیش رہے اور انسانی ہمدردی اور خدمت کی مثالیں پیش کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button