نیشنل
سپریم کورٹ آف انڈیا کا یو ٹیوب چینل ہیک

نئی دہلی ۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کا سرکاری یوٹیوب چینل ہیک کیا گیا ہے۔ چینل پر کرپٹوکرنسی ،ایکس آر پی کے اشتہارات والے ویڈیو نظر آرہے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کا استعمال قانونی مقدمات کی سماعت کے لیے کیا جاتا ہے
جس میں مختلف اہم اور عوامی دلچسپی سے متعلق معاملات شامل ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ کا یہ یوٹیوب چینل اہم مقدمات کی براہ راست نشریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ میں کئی اہم مقدمات اور سنگین واقعات کے ساتھ کولکتہ ریپ اور قتل کی واردات کی سماعت کو بھی سپریم کورٹ کے اس یوٹیوب چینل پر راست نشر کیا گیا تھا۔
حالیہ دنوں میں کئی سرکاری اداروں کے بعد اب سائبر ملزمین نے سپریم کورٹ کا یو ٹیوب چینل ہیک کرلیا۔