این آر آئی

SATA کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنمنٹ۔ “یونی رائزر” چمپین۔ نجد گولڈ رنراپ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عربیہ تلگو اسوسی ایشن (SATA) سنٹرل ریجن نے بڑے پیمانے پر کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل مین لایا۔ لیگ بنیاد پر منعقد یہ ٹورنمنٹ دیڑھ مہینہ جاری رہا۔ اس ٹورنمنٹ 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ یونی رائزرس اور نجد گولڈ ٹیم فائنل میں پہنچے جس میں یونی رائزر س نے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم یونی رائزرس کی قیادت حنیف نے کی جبکہ نجدگولڈ کی قیادت معین نے کی۔

 

ساٹا کے صدر ملیش کے مطابق اس ٹورنمنٹ کے انعقاد مین SATA ٹیم جس کی قیادت پی۔ نریندرا (نیلور) نے بڑی جانفشانی سے سارے انتظامات عمدہ طریقہ سے انجام دئیے۔ یہ ٹورنمنٹ اور دیگر مقابلے 20 ستمبر کو منعقد ہونے والے سالانہ گرانڈ ساٹا ایونٹ اور تلگو بھاشا دنااتوسو کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button