ایجوکیشن

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول یاقوت پورہ کی دوسری عمارت میں منتقلی تقریب ـ رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج کا خطاب

وقت کی قدر کرنے اورتعلیمی میدان میں مزید ترقی کرنے طلباء کو مشورہ

حیدرآباد 31- اگست ( اردو لیکس )جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی مجلس حلقہ یاقوت پورہ نے کہاکہ تعلیم کی ہر زمانہ میں اہمیت رہی ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ وقت کی قدر کریں اور ملت کے لڑکے و لڑکیاں تعلیمی میدان میں مزید تیزی سے آگے بڑھیں گورنمںنٹ گرلز پرائمری اسکول یاقوت پورہ ( چارمینار منڈل 2)کی قریبی عمارت واقع واقع وارڈ آفس تالاب چنچلم تالاب کٹہ میں منتقلی اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا- جناب جعفر حُسین معراج نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے سرکاری مدارس کی ترقی اور طلباوطالبات کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاۓ گی انہوں نے اہلیان محلہ سے بھی خواہش کی کہ وہ اسکول نہ جانے والے اپنے بچوں کا داخلہ کرائیں انہوں نے کہا کہ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی قیادت اور قائد مقننہ مجلس جناب اکبر الدین اویسی کی رہنمائی میں عوامی مسائل تیزی سے حل کئے جارہے ہیں اس موقع پر کارپوریٹر تالاب چنچلم ڈاکٹرثمینہ بیگم اور کاپوریٹر رین بازار جناب عبدالواسع بھی موجودتھے جناب آئی نہرو بابو ڈپٹی آئی او ایس چارمینار 2 نے اسکول کی نئی عمارت میں منتقلی پر اظہار مسرت کرتے ہوۓ کہا کہ اس علاقہ میں اسکول کے قیام سے اولیاۓ طلبا ء کو کافی سہولت ہوگی ہیـڈ مسٹریس ممحترمہ شبانہ بیگم نے مہمانوں کاخیرمقدم کیا اور سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ جماعت اول تا پنجم اردو وانگلش میڈیم میں اس اسکول میں داخلہ کرائیں تمام طلباء وطالبات کو داخلہ مفت دیاجاتا ہے اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے یونیفارم ‘ دوپہر کا کھانا اور درسی کتابیں بھی مفت دی جاتی ہیں انچارج اسکول جناب محمد عبدالقیوم نے مہمانوں کی گلپوشی کی اور اس سلسلہ میں رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج ‘ کارپوریٹر ڈاکٹر ثمینہ بیگم کے علاوہ ڈی ای او حیدرآباد اورڈپٹی آئی او ایس جناب آئی نہروبابو اور مقامی قائدین سے اظہار تشکر کیا اسکولی معلمات محترمہ نصرین بانو اور محترمہ ماہ ناز نے سرہرستوں کا خیر مقدم کیا اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم وادیب اور سماجی جہد کار جناب فاروق طاہر ( گورنمنٹ پرائمری اسکول الاوہ یتیماں ‘ جناب محمدامین الدین جی بی پی ایس مغل پورہ 2’ جناب محمد جہانگیر جی بی ایچ ایس مغل پورہ 2 ‘ جناب محمد اقبال جی جی پی ایس علی آباد ‘ جناب ایم اے رشید جی پی ایس سلطان شاہی ‘ جناب محمد سعید شاکر جی بی پی ایس عیدی بازار’ جناب نوید اختر جی ایچ ایس جہاں نما ‘ جناب محمد احمد خان جی بی ایچ ایس دریچہ ماتا’ جناب ابراہیم خان جی ایچ ایس سلطان شاہی ‘ کے مہیش جی بی ایچ ایس چنچل گوڑہ ‘ جناب معظم شیراز جی پی ایس کُرماگوڑہ ‘ جناب محمد حسام الدین جی بی ایچ ایس مغل پورہ 2 نے اس سلسلہ میں ہیڈ مسٹریس شبانہ بیگم اور انچارچ جناب محمد عبدالقیوم اور اسٹاف کو مبارکباددی اور امید ظاہرکی کہ سرپرستوں اور مقامی قائدین کی دلچسپی کے سبب یہ اسکول ترقی کے مزید منازل طئے کرے گا اس موقع پر جناب الحاج سید مُنیرالدین ‘ جناب ایم اے رزاق صدرابتدائی مجلس ‘ جناب ایم اے رفیق ‘ جناب سید محسن علی ‘ شبانہ تبسم صفاساتھی فیلڈ ایکزیکیٹیو امان نگربی ‘ عبدالکریم ‘ غلام افضل اور دوسرے موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button