ایجوکیشن

جگتیال میں سنٹرل اتحاد ملت اسلامیہ ہند کا ایوارڈ فنکشن کا کامیاب انعقاد 

جگتیال میں سنٹرل اتحاد ملت اسلامیہ ہند کا ایوارڈ فنکشن کا کامیاب انعقاد

 

جگتیال کے مدینہ گیسٹ ہاوز میں 16 ‘ مئی کو سنٹرل اتحاد ملت اسلامیہ ہند کا ایوارڈ فنکشن کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس ایوارڈ فنکشن میں ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ میں 90 فیصد سے زیادہ نشانات کے حامل ” 70 سے زائد طلباء ” میں ایوارڈ کی تقسیم عمل میں لائی گئی پروگرام کا آغاز ٹھیک نو بجے شام حافظ ضیاء الدین عقیل کی قرآت کلام پاک سے ہوا پروگرام میں طلباء اور اولیاء طلباء کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی طلباء میں شہر کے معززین اور زی اثر لوگوں کے ہاتھوں توصیف نامہ ‘ مومنٹوز’ اور شال پوشی کی گئی طلباء اس ایوارڈ کو حاصل کرکے کافی مطمئین اور سرشار دکھائی دے رہے تھے اس ایوارڈ فنکشن میں محترمہ ساجدہ خان حیدرآباد مہمان خصوصی تھیں اس کے علاوہ اعزازی مہمانوں میں سمنڈلہ سرینواس چیرمین میونسپل کونسل جگتیال ‘

کروناکر سرکل انسپکٹر جگتیال ٹاون ‘ مجیب الدین INTUC چیرمین جگتیال ‘ ڈاکٹر ایوب خان کونسلر ‘ عبدالقادر مجاہد کواپشن ممبر ‘ محمد سراج الدین منصور ڈسٹرکٹ مائینارٹی سیل صدر ‘ نمائندہ کونسلر احمد الدین ‘سوشیل ورکر سید روف حسین تلوار ‘ کریمنگر کے علاوہ عمادالدین عمیر پرنسپل DPS اسکول ‘ محمد شعیب الحق طالب مقامی صدر جماعت اسلامی جگتیال ‘ مسیح الدین افسر انجنئیر ‘ سرپرست اعلی سنٹرل مسلم کمیٹی جگتیال ‘ پروگرام کے آرگنائزر و چیرمین سنٹرل اتحاد ملت اسلامیہ ہند جگتیال محمد محمود علی افسر نے اپنے اپنے خطاب میں طلباء کو نمایاں نشانات سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہی معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کیا جاسکتا ہے انہوں نے طلباء کو مزید تعلیم حاصل کرتے ہوئے والدین ‘ ملت اور ملک کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا طلباء کو تعلیم کے میدان میں رہنمائی کرنے اور اوور سیز اسکالر شیپ میں رہنمائی کرنے کا بھی مختلف

مقررین نے تیقن دیا ساجدہ خان حیدرآباد نے بتایا کہ وہ ملک کی پہلی ساونڈ سسٹم انجنئیر ہیں اور صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ گوند سے ایوارڈ لے چکی ہے انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کا اولیاء طلباء کو مشورہ دیا

اس موقع پر پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مسیح الدین افسر انجنئیر نے سب کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر حافظ اسدی ‘ اقبال کنڈاپور ‘ ظہیرالدین Mick ‘ ڈاکٹر سید غوث شمو ‘ اظہر علی ‘ سید احمد جرنلسٹ ‘ محمد مقبول احمد نے پروگرام کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون کیا محمد محمود علی افسر چئیرمین اتحاد ملت اسلامیہ ہند جگتیال نے سب کا شکریہ ادا کیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button