نیشنل

وجئے واڑاہ شہر (آندھراپردیش) کی معروف ملّی و سماجی شخصیت جناب الحاج محمد عبد الجبار صاحب کا سانحہ ارتحال

محترم الحاج محمد عبدالجبار صاحب سابق صدر و بانی درسگاہِ اسلامی اسکول وجئے واڑہ (آندھراپردیش) کا آج ۱۹’ستمبر۲۰۲۴ بروز جمعرات عصر بعد بعمر 85 سال مختصر علالت کے بعد بنجارہ ہلز حیدرآباد میں واقع مکان پر انتقال ہو گیا۔

مرحوم عبدالجبار صاحب شہر وجئےواڑہ (اے پی) کی کافی مشہور و معروف اور معتبر ملی’ سماجی و سیاسی شخصیت مانے جاتے تھے۔

موصوف کو اس بات کا بھی شرف رہا کہ ملک کی بڑی دینی’ملّی’سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام مکاتب کے علماء و دانشواران موصوف کے حلقہ احباب میں شامل تھیں جسمیں قابل ذکر حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحبؒ (سابق مہتمم دارلعلوم دیوبند) بھی شامل ہیں۔

موصوف کے جماعت اسلامی ہند کے مرکزی و ریاستی ذمہ دارن کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔ اور وہ شروع سے ہی جماعت اسلامی ہند کے متفق اور خیر خواہ رہے۔

شہر وجئےواڑہ کی مسلم کمیونٹی کے لیے آپ کی بڑی خدمات رہی ہیں۔ آپ کی رحلت ایک بڑا ملی نقصان ہے۔موصوف کے دو صاحبزادگان جناب محمد عبد المجید اور جناب منیر احمد ‘ مرحوم سید یوسف صاحبؒ (سابق سکریٹری جماعت اسلامی ہند) کے داماد ہیں۔

شہر وجئےواڑہ میں موصوف کا گھر دینی سماجی و ملّی سرگرمیوں کا ہمیشہ مرکز رہا ہے۔

پسماندگان میں پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم کے ایک داماد جناب محمد منّور حیات صاحب ‘ جماعت اسلامی ہند بنگلور شہر کے فریزر ٹاؤن علاقہ کے امیر مقامی ہیں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے نیک اعمال کو شرف قبولیت عطا کرتے ہوئے مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

نوٹ : میت ابھی کچھ دیر میں وجئےواڑہ لے جائی جارہی ہے۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ مسجد لبّی پیٹ وجئے واڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین وجئےواڑہ (آندھراپردیش) میں ہی عمل میں آئے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button