تلنگانہ
چارمینار کے پاس میلاد النبی کے جلوس میں آتشزدگی کا واقعہ
حیدرآباد _ 19 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے تاریخی عمارت چارمینار کے دامن میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ کے جلوس کے دوران ایک ریلی میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جلوس میں شامل ڈی جی ویان میں رکھے جنریٹر سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔