ایجوکیشن

نارائن پیٹ میں تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ

 

نارائن پیٹ : 22 ستمبر (اردو لیکس)

اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2024کا انعقاد ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں کیا گیا۔جناب حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رحمت اللہ علیہ کی سرپرستی میں یہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت امیرالدین چاند صدر اردو ٹیچرس فورم نے کی۔تقریب کا آغاز حافظ عبدالسلام کی قرات کلام پاک سے ہوا۔جناب عبدالغفار صاحب جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے فورم کی کارکردگی بیان کی۔حافظ چاند پاشاہ صاحب لکچرر گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ نے اجلاس سے خطاب کے دوران حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معلم بنا کر دنیا میں بھیجا گیا ہے۔ یہ ایک مقدس پیشہ ہے۔جناب ڈاکٹر بشیر احمد صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ معلم اپنے پیشے کو عبادت سمجھ کر کریں۔ اساتذہ اپنے مقاصد کو بلند رکھیں۔ جناب عبدالقدیر صاحب کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول،وئی جناردھن ریڈی جنرل سیکرٹری پی آر ٹی یو ضلع نارائن پیٹ،صبا سلطانہ خاتون نائب صدر پی آر ٹی یو،خدیجہ بانو بیگم صاحبہ،ستیاناراین ریڈی نے اس اجلاس سے خطاب کیا۔ ناحد فاطمہ اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس مدرسہ فوقانیہ مکتھل، محمد فاضل اسکول اسسٹنٹ مدرسہ وسطانیہ کان کرتی، محمد ایوب سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ چناپرلہ، ترنم سلطانہ سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد کو سال 2024 کا اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا۔ اس تقریب میں سال حال وظیفہ پر سبکدوش اساتذہ محمد ایوب صاحب گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر مارکٹ لائین اور اشرف علی صاحب اردو پنڈت مرکل کو تہنیت پیش کی گئی۔سال حال بطور اسکول اسسٹینٹ ترقی پانے والے اساتذہ اور محکمہ تعلیم سے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کی شال پوشی کی گئی۔ فضل احمد نے جلسہ کی نظامت کی اورجناب خواجہ خلیل احمد صاحب چاند نے شکریائی کلمات ادا کئے۔ محمد یونس،عبدالسلام،محمد صادق،تاج الدین،محمد فاضل،عبدالکریم،میر لیاقت،میر ہدایت،محمد مظہر،محمد رشید،سلطانہ بیگم،زرینہ بیگم موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button