جنرل نیوز

نظام آباد میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ،ملک کے نامور شعراء کی شرکت۔محبانِ اردو سے بکثرت شرکت کی اپیل

نظام آباد. 4/نومبر(راست) سر زمین نظام آباد پر 4اسٹار میڈیا کے زیر اہتمام 9/نومبر بروز ہفتہ رات ٹھیک 00-9 بجے جماعت خانہ گراونڈ, کھوجہ کالونی میں ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں ملک کے مایہ ناز شعراء اکرم سفیان پرتاب گڑھی (یوپی) ہاشم فیروز آبادی (یوپی) جلال میکش (ایم پی) نجم حسن پرتاب گڑھی (یوپی) اور ٹپیکل جگتیالی کے علاوہ خاتون شعراء جن میں ترنم کی ملکہ فلک سلطان پوری (یوپی) بلبل ترنم دانش غزل اور ادب کی خوشبو بکھیرتی خوشبو شرما شرکت کررہی ہیں۔

 

نظام آباد کا کثیر اشاعت روزنامہ مارننگ ٹائمز کے ایڈیٹر اشفاق احمد خان پاپا کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کی نظامت کے فرائض معروف شاعر ارشاد انجم انجام دیں گے. اس عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کے مہمان خصوصی ریاست میں 4/فیصد مسلم ریزرویشن کے روح رواں. محرک و علمبردار تلنگانہ حکومتی مشیر برائے ایس سی. ایس ٹی. بی سی و میناریٹی ویلفیئر محمد علی شبیر اور صدر پردیش کانگریس تلنگانہ مہیش کمار گوڑ کے علاوہ سابقہ ریاستی وزیر کانگریس و رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی. نظام آباد رورل رکن اسمبلی ڈاکٹر بھوپت ریڈی. تلنگانہ اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن ہمدان. ضلع صدر کانگریس نظام آباد مالانہ موہن ریڈی. نوڈا چئیرمین کیشو وینو اور ضلع کاماریڈی یوتھ صدر کانگریس محمد الیاس علی شرکت کریں گے.

 

اس مشاعرے میں حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو احترام کے ساتھ تہنیت پیش کی جائے گی. 4 – اسٹار میڈیا ارکان و انتظامیہ مشاعرہ محمد نعیم قمر ایڈیٹر عوام ٹی وی. محمد غوث ایڈیٹر روزنامہ محورنظام آباد. محمد ماجد نمائندہ راشٹریہ سہارا نظام آباد و محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی نے آپ تمام احباب و محبان اردو سے کثیر تعداد میں شرکت کے ذریعے اس عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button