انٹر نیشنل

سعودی باشندے اب کار ریپپئرنگ کے پیشہ میں آگئے

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی نوجوان اب ہر شعبہ میں آگے آرہے ہیں۔ ایسا ہی ایک پیشہ کار ریپیئرنگ کا ہے جو انتہائی محنت طلب ہے۔اخبار 24 نے ریاض کے ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے سعودی نوجوان سھم بن خلف العتیبی کے بارے میں بتایا کہ سھم ورکشاپ میں گاڑیوں کی مرمت کا کام پروفیشنل انداز میں کرتا ہے۔سھم العتیبی نے بتایا اس شعبے کی جانب آنا شوق اور گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں تعلیمی مہارت کی وجہ سے ہے۔ مجھے اپنے کام سے عشق ہے اور کسٹمر کی حوصلہ افزائی توانائی دیتی ہے۔

 

سعودی نوجوان کا کہنا ہے مجھے بیکار بیٹھنا پسند نہیں، تین ہفتے ایک ورکشاپ میں بھی کام کیا۔ روزمرہ مصروفیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا وہ صبح چھ بجے اٹھتے ہیں اور 8 بجے سے ورکشاپ میں کام شروع کرتے ہیں اور رات بارہ بجے تک کام میں لگے رہتے ہیں۔العتبی نے بے روزگار نوجوان شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ جو کام بھی کریں اس میں دلچسپی لیں۔ مایوس لوگوں کی باتوں سے متاثر نہ ہوں۔ کسی بھی شعبے میں کام کریں۔

 

بس دلچسپی ہی آپ کو آگے بڑھاتی ہے۔ میں جس فیلڈ میں کام کررہا ہوں اس میں بھی آگے بڑھنے کے کافی مواقع ہیں اور یہ اچھا ذریعہ معاش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button