جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 50 سالہ خاتون کا گینگ ریپ

حیدرآباد: شہر میں رونما ایک شرمناک واقعہ میں 50 سالہ خاتون کا گینگ ریپ کیا گیا۔ یہ واقعہ کل رات مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اوم نگر میں پیش آیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 50 سالہ گھریلو ملازمہ کل اپنے گھر جانے کیلئے ہائی ٹیکس کے بس اسٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑی ہوئی تھی۔

 

اس دوران تین نوجوان اس کے پاس پہنچے اور کپڑے دھونے پر 500 روپئے دینے کا وعدہ کرکے اسے اپنے گھر لے گئے۔ گھر لے جانے کے بعد نوجوانوں نے اسے کمرہ میں بند کرکے اس کے ساتھ اجتماعی طورپر جنسی زیادتی کی۔ بعد ازاں خاتون کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے مدھورا نگر پولیس سے شکایت کی۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ ملزمین کا تعلق ریاست اترپردیش کے گورکھپور سے بتایا گیا ہے جو شہر میں مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button