قاضی محمد مجتبیٰ علی کا بحیثیت قاضی نظام آباد تقرر ; شہریان نظام آباد استفادہ فرمائیں
نظام آباد(اردو لیکس)دفتر قضأت نظام آباد کی اطلاع کے مطابق حال ہی میں ہوئے قاضی محمدشوکت علی صاحب کے سانحہ ارتحال کے بعد دفتر قضأت نظام آباد کی تمام تر ذمہ داریاں قاضی محمدشوکت علی کے بڑے فرزند قاضی محمد مجتبیٰ علی نے صدر قاضی محمدمعین الدین حسین کی موجودگی میں سنبھالی
۔ اس موقع پر صدر قاضی محمدمعین الدین حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محمدمجتبیٰ علی نے اپنے والد کی حیات ہی سے دفترکے تمام کاموں اور ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی عملی مشق کرتے رہے اور آج الحمدللہ دفتر کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کے لئے پوری طرح سے تیار بھی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محمدمجتبیٰ علی اپنے والد کے نہج پر دفتر کے کاموں کو بحسن خوبی انجام دینے کی قابلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔الحمدللہ محمدمجتبیٰ علی نے سال2006ء میں مدرسہ جامعہ نظامیہ حیدرآبادسے قضأت کا امتحان کامیاب کیاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ قاضی محمدشوکت علی کی پینتالیس (45)سالہ خدمات کو شہر نظام آباد اربن ورورل کی عوام فراموش نہیں کرسکتی
ان کی خدمات کویادرکھتے ہوئے عوام دفتر قضأت نظام آباد جو کہ موروثی قضأت آفس ہے پر رجوع ہوتے ہوئے اپنے مسائل کی یکسوئی اورعقود کی تکمیل دفتر ہذا جوکہ بودھن روڈ روبرو سٹی ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل نظام آباد پر انجام دیں گے اور ہماری بہتر سے بہتر خدمات حاصل کریں گے۔
اس موقع پر تمام نائبین جن میں محمدعبدالوحید نندی پیٹھ، حافظ محمدعرفان صدیق وفا، مولانا مبشر پاشاہ امام وخطیب مسجدفاطمہ پھولانگ، سید احسن علی ماکلور، حافظ محمد عبدالجبار، حافظ شیخ آدم، حافظ انورامام وخطیب مسجد خیرالانام چندراشیکھرکالونی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9030515292پرربط پیدا کیاجاسکتاہے۔