علامہ اقبال ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات’ معززین کا خطاب

نئی نسل کو دینی و اخلاقی تعلیمات سے آراستہ کرنا والدین کی ذمہ داری
علامہ اقبال ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات’ معززین کا خطاب
نظام آباد 2/مئ(اردو لیکس )نئی نسل کو دینی و اخلاقی تعلیمات سے آراستہ کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ بچہ مستقبل میں قوم و ملت کی ترقی میں موثر کردار ادا کرسکے۔ موجودہ معاشرے اخلاقی طور زوال پذیر ہو رہاہے۔ ایسے ماحول میں علامہ اقبال ویلفیئر سوسائٹی کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ علامہ اقبال لائبریری ہال میں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی مفت فراہم کی جارہی ہے
۔ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یکم مئی شام 6 بجے لائبریری ہال قلعہ نظام آباد میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے شرکاء محفل نے کیا۔ اس موقع پردینی کلاسس میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلباء امروز خان’ محمد ادریس ‘مرزا فاضل بیگ’ مرزا عدیل بیگ”محمد ارشاد’محمد مدثر آحیل کو اعزازی انعامات تقسیم کئے گئے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی شیخ محمود صاحب قاسمی، خطیب و امام مسجد اندرون قلعه مفتی تبریز ضیاء الدین صاحب قاسمی ،
خطیب و امام مسجد قباء مغلپوره محمد سرور صاحب، صدر انتظامی کمیٹی مسجد قباء، مغلو پوره ملک مظہر اللہ صاحب، انجئیر ، مشیر اعلیٰ سوسائٹی محمد جیلانی صاحب ، صدر انتظامی کمیٹی مسجد قلعه’ سید نجم الدین صاحب، مشیر سوسائٹی اور مصباح الدین اظہر صاحب نے شرکت کی۔اس موقع پر طلباء و نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔بعد ازاں صدر سوسائٹی مسٹر عمر ببلو کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا



