جنرل نیوز

قرآن کریم کو بڑی عمر میں تجوید سے سیکھنا کسی کرامت سے کم نہیں : مولانا اعجاز محی الدین وسیم

حیدرآباد ۔ شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے مراد نگر کمیونٹی ہال برانچ کے سینیٹر سیٹیزن طلباء نے ازہر ہند جامعہ نظامیہ کے منعقد کردہ امتحان قرأت امام عاصم کوفی رح میں شرکت کرتے ہوۓ

 

تمام طلباء نے امتیازی کامیابی حاصل کی اور قاری کہلاے جن کے نام یہ ہیں قاری زاہد محمود صدیقی ، قاری عارف اللہ شریف ، قاری سید ساجد ، قاری محمد نجیب الدین ، قاری الیاس علی انصاری , قاری سید ابرار ، قاری ڈاکٹر خواجہ معین الدین ، قاری قمر حسن ان میں اکثر قراۓ کرام کی عمریں ساٹھ سال سے متجاوز ہیں

 

اور یہ تمام قراۓ کرام قاری محمد نصیرالدین منشاوی صاحب کے شاگرد ہیں اس ضمن میں کمیونٹی ہال مراد نگر میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا  جس میں مہمان خصوصی مولانا اعجاز محی الدین وسیم خطیب مسجد عزیزیہ رہے اور آپ ہی کے ہاتھوں تمام قراۓ کرام میں اسناد قرأت کی تقسیم عمل میں آئ مولانا وسیم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عمر میں قرآن مجید کو صحیح پڑھنے کا جذبہ یقیناً قابل قدر اور قابل تقلید ہے انہوں نے قاری محمد نصیرالدین منشاوی کی

 

قرآنی خدمات کو سراہتے ہوۓ کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا مرد ہو یا عورت قاری صاحب ہر ایک کو قاری بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہر گھر سے قرآن کریم کو صحت و تجوید کے ساتھ تلاوت کرنے کی آوازیں گونجنے لگیں اور رب العالمین کی خوشنودی نصیب ہو مہمانان اعزازی حافظ قاری محمد شوکت اللہ غوری قاری عبداللہ صوفیانی اور قاری میر محتشم علی خان نے اپنی تلاوتوں سے سامعین کو محظوظ کیا

 

اور مولانا وسیم صاحب کی دعا پر یہ تہنیتی تقریب اختتام کو پہنچی قاری سید فاضل علی حسینی نے جلسہ کی کارروائی چلائی اور آخر میں سب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button