تلنگانہ
نارائن پیٹ کے سرکاری میڈیکل کالج میں تقررات

نارائن پیٹ 24 جولائی ( اردو لیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع مستقر کے نو قائم شدہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر۔ ڈی رام کشن کے بموجب کالج کے مختلف شعبہ جات میں پروفیسر کی مخلوعہ جائیدادوں کے لئے کنٹراکٹ کی اساس پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس کے لیے اہل خواہشمند امیدواروں سے درخواست داخل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں درخواست گزار 25 جولائی سے 3 اگست تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کلکٹر سکتا پٹنائک کی زیر نگرانی کالج میں منعقد شدنی انٹرویو میں شرکت کریں۔