جرائم و حادثات
4 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش۔ تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد:ضلع رنگا ریڈی مانچال منڈل کے لویا پلی میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے سامنے کھیلنے والی معصوم بچی کے ساتھ ایک شخص نے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے موبائل فون دکھانے کا لالچ دے کر بچی کو گھر کے اندر بلایا اور جنسی زیادتی کی کوشش کی۔پولیس اور متاثرہ خاندان کے مطابق 40 سالہ نانی نامی شخص نے 30 ستمبر کو یہ شرمناک حرکت کی جس کے بعد لڑکی کی طبعیت بگڑ گئی
اور ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر لڑکی کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے اس سلسلے میں پوچھ تاچھ پر لڑکی نے تفصیلات سے واقف کروایا جس پر کل اس کے خلاف پولیس سے شکایت کی گئی۔
پولیس نے کیس درج کرلیا جبکہ ملزم فرار بتایا گیا ہے۔



