جرائم و حادثات

وقارآباد میں دلخراش واقعہ، ماں نے دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگائی؛ ماں اور بیٹی کی نعشیں برآمد

وقارآباد:  تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پوڈور منڈل کے سومن دُرتی گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ماں نے اپنے دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت30سالہ  ممتا کے طور پر ہوئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق ماں اور  8 سالہ بیٹی جن شری کی نعش برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ 4 سالہ بیٹے ساکیت کی نعش کی تلاش جاری ہے۔ کنویں میں پانی زیادہ ہونے کے باعث ساکیت کی نعش تاحال نہیں مل سکی۔

 

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں دیہاتی کنویں کے قریب جمع ہوگئے۔

 

پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ممتا نے اپنے بچوں کے ساتھ یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، آیا اس کے پیچھے خاندانی تنازع تھا یا کوئی اور وجہ، اس کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button