جرائم و حادثات
حیدرآباد ایئرپورٹ پر 2.25 کروڑ کا غیر ملکی سونا ضبط

حیدرآباد: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) حیدرآباد کی ٹیم نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2.25 کروڑ روپے مالیتی غیر ملکی سونا ضبط کرلیا۔ حکام کے مطابق 1481 گرام سونا 6 ٹکڑوں کی شکل میں تھا۔
تروچی سے حیدرآباد پہنچنے والے ایک مسافر کی تلاشی کے دوران یہ سونا اس کے کپڑوں کے نیچے خصوصی طور پر تیار کردہ پاؤچ سے برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق مسافر نے مبینہ طور پر بتایا کہ اس نے بیرونِ ملک سے آنے والے طیارے کے اندر سے سونا حاصل کیا تھا۔



