انٹر نیشنل

کمپنیاں عمرہ زائرین/ حجاج کو بروقت واپس بھیجیں۔ تاخیر پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

حیدرآباد ۔ کے این واصف

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ زائر یا حج کے ویزے پر آنے والے شخص کے واپس نہ جانے کی اطلاع نہ کرنے یا اطلاع کرنے میں تاخیر پر کمپنی کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہر اس حج و عمرہ کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی جس کا عمرہ زائر یا حاجی طے شدہ وقت پر واپس نہیں جاتا اور اس کی اطلاع متعلقہ اداروں کو وقت پر نہیں کی جاتی۔

 

ہر عمرہ زائر اور حج ویزے پر آنے والے افراد کے ویزے میں ملک میں قیام کی مدت مقرر ہے جس کے ختم ہونے پر اسے واپس جانا چاہئے۔ وزارت نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اور حجاج کو واپس بھیجنا کمپنی کی ذمہ داری ہے اور اگر کوئی عمرہ زائر یا حاجی

 

طے شدہ وقت پر واپس نہیں جاتا تو اس کی فوری اطلاع کرنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button