نیشنل
“روشنی گل” – ملک گیر احتجاج – 30 اپریل کی شب – ابو عاصم آعظمی کی اپیل

حیدرآباد ۔ کے این واصف
وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنے دستوری حقوق کا استعمال کرتے ہوئے پر امن ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں ہاتھ پر کالی پٹی باندھنا
چھوٹے بڑے پیمانے پر عوامی جلسے، ملین مارچ وغیرہ جیسے عمل سے لوگ وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی ناراضگی اور غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔
اس سلسلہ میں سماج وادی پارٹی کے صدر بریاست مہاراشٹرا و رکن اسمبلی ابو عاصم آعظمی نے ملک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ 30 اپریل 2025 کی رات 9 بجے سے 15-9 اپنے مکان اور دفاتر وغیرہ کی پندرا منٹ کے بجلی بند رکھیں
جس سے ہم حکومت تک اپنے احتجاج، غم و غصے کے جذبات پہنچاسکیں۔