انٹر نیشنل

عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت

حیدرآباد ۔ کے این واصف

سعودی حکومت حجاج کرام کو سہولتین بہم پہنچانے اور اعلیٰ ترین خدمات پیش کرنے میں کوئی فروگذاشت نہیں چھوڑتی حج کے ہر مرحلے کو بےجھول اور اعلیٰ ترین انداز میں پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کا مملکت میں خیرمقدم کیا ہے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ایام حج کے دوران مشاعرمقدسہ میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ رکھی جائے۔ عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

 

کابینہ میں حج انتظامات اور دیگر امور کے علاوہ فلسطینی علاقوں میں امدادی مہمات کو یقینی و موثر بنانے وہاں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کے لیے دوریاستی حل کو نافذ کرنے کے لیے مملکت کی جانب سے بین الاقوامی حمایت کو فعال کرنے کی جاری کوششوں کی یقین دہانی کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button