ایجوکیشن

مولانا ازاد اردو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا مستقبل روشن ۔آئی ٹی ائی سے لے کر پی ایچ ڈی تک داخلے- شعوربیداری کیمپ سے پروفیسر مصطفی علی سروری کا خطاب

حیدرآباد 27 اپریل راست مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں داخلوں سے متعلق عوام میں حوصلہ افزا رد عمل پایا گیاایلائٹ فنکشن ہال سعید آبادمیں تیسرے ” حیدراباد ایجوکیشن ایکسپو26″ کے موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باولی حیدرآباد کی جانب سے بھی اسٹال لگایا گیا۔

 

عوام بالخصوص طلبہ و طالبات اساتذہ، شعرا برادری اور دیگر محبان اردو کی کثیر تعداد نے مانو میں داخلوں سے متعلق منعقد کیے گئے شعور بیداریاسٹال کا بھاری تعداد میں مشاہدہ کیا اس تعلیمی اسٹال کا مشاہدہ کرنے والوں کا پروفیسر مصطفی علی سروری نے خیر مقدم کیا اور بتایا کہ مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی گچی باولی حیدرآباد میں تعلیمی سال27-2026 کے لیے داخلے دیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں اساتذہ، لیکچررس اور پروفیسرس سے خواہش کی کہ

 

وہ یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے شعور بیدار کریں اور مقامی طلبہ کی تعداد میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں پروفیسر مصطفی علی سروری نے بتایا کہ وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر عین الحسن کی قیادت میں یونیورسٹی میں مختلف نۓ کورسس کا آغاز کیا گیا ہے ان کورسس میں داخلہ لینے اور کامیاب ہونے کے بعد اردو طلبہ و طالبات کا مستقبل نہایت روشن رہے گا انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے طلبہ طالبات کے لیے خصوصی10 فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے

 

جس سے استفادہ کرنا اردو والوں کا کام ہے انہوں نے اس سلسلے میں اساتذہ برادری اور لیکچررس سے خواہش کی کہ وہ گرمائی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بار یونیورسٹی کا ضرورمعائنہ کریں اور جب ہھی یونیور سٹی آئیں اپنے ساتھ طلباء کو بھی لائیں اور طلباء کو یونیورسٹی کا مشاہدہ کراتے ہوئے یہاں پر دستیاب مختلف کورسس سے واقف کرائیں پروفیسر مصطفی علی سروری نے مزید بتایا کہ مولانا آزاد یونیورسٹی گچی باولی میں آئی ٹی آئی کورسس میں داخلہ لینے کی بھی بہترین سہولت ہے

 

ڈرافٹس مین سول کورس کے علاوہ الیکٹریشن، الیکٹرانکس مکینک اور ریفریجریشن اینڈ ایر کنڈیشن ٹیکنیشن کورسس میں میں ایس ایس سی پاس یا اس کے مماثل طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں اور اگر کوئی پلمبر کورس کرنا چاہتے ہیں تو اس کورس کی مدت صرف ایک سال ہے آٹھویں جماعت کے کامیاب طلبہ پلمبر کورس س میں حصہ لے سکتے ہیں پروفیسر مصطفی علی سروری نے بتایا کہ سال27-2026 کے تحت نئے داخلوں کا اغاز ہو چکا ہے پی ایچ ڈی پروگرام میں اردو، عربی ،انگریزی، ہندی ،فارسی، مطالعات ترجمہ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سوشل ورک، اسلامک سٹڈیز تاریخ اور معاشیات سوشیالو جی ،دکن اسٹڈیز، تعلیم ،صحافت اور ترسیل عامہ ،ریاضی، طبیعیات، کیمیا، میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کمپیوٹر سائنس اردو ثقافتتی مطالعات، تقابلی ادب ،قانون، سماجی شمولیتی

 

پالیسی، مدرسے میں زبان کی تدریس کورسس میں داخلے دیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ایم بی اے ،ایم سی اے ،ایم ٹیک کمپیوٹر سائنسس ،ایم ایڈ اور ماسٹر آف لا ایل ایل ایم،ایم اے ایجوکیشن میں بھی داخلے جاری ہیں پروفیسر مصطفی علی سروری میں مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے بی ٹیک کورسیس سول انجینئرنگ، انفارمیشن ٹکنالوجی، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینیئرنگ نگ کورسیس میں داخلے کے لیے تعلیمی قابلیت بارہویں جماعت( فزکس- کیمسٹری -ریاضی) یا کسی بھی شعبے میں انجینیئرنگ ڈپلومہ پالی ٹکنیک پاس ہونا ضروری ہے اس کے علاوہ دسویں یا 12ویں جماعت میں اردو بطور مضمون یا ذریعہ

 

تعلیم (میڈیم) ہونا بھی لازمی ہے یا مدرسے سے اردو میڈیم کورسز کیے ہوئے امیدوار بی ٹیک کورسز میں حصہ لے سکتے ہیں چیف ارگنائزر حیدراباد ایجوکیشن ایکسپو جناب اعجاز احمد نے مانو کے سٹال کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اردو والوں کے لیے مولانا آزاد یونیورسٹی کی خدمات مثالی ہیں انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ چوتھا حیدرآباد ایجوکیشن ایکسپو کنگس کوہ نور کنونشن گڈی ملکا پور مہدی پٹنم‌ حیدرآباد میں 9-اور 10 مئی کو ہو گا صدر مانو المنائی اسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی نے بھی شعور بیداری کیمپ آنے والے طلبہ و طالبات

 

اساتذہ لیکچررس اور پروفیسرس سے خواہش کی کہ وہ مولانا ازاد اردو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے رہنمائی کریں ماہر تعلیم جناب محمد حسام الدین ریاض نےبھی اس اسٹال کا مشاہدہ کیا اور مولانا ازاداردو یونیورسٹی کے مختلف نئے کورسس پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اساتذہ، لیکچررس اور دیگر محبان اردو سے خواہش کی کہ وہ یونیورسٹی میں داخلوں سے متعلق طلبہ طالبات کی رہنمائی کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button