تلنگانہ

ریاست بھر میں ایک ماہ تک فلیگ فیسٹیول منعقد کیا جائے ٹی آر ایس کے پرچم اور نظریات کو گھر گھر تک پہنچایا جائے

ریاست بھر میں ایک ماہ تک فلیگ فیسٹیول منعقد کیا جائے

ٹی آر ایس کے پرچم اور نظریات کو گھر گھر تک پہنچایا جائے

*تلنگانہ کی تعمیر نو اور تمام طبقات کی ترقی کے لئے دوبارہ تحریک کا آغاز ناگزیر : کے کویتا*

 

تلنگانہ رکشنا سینا کی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ “پرچم تہوار” فلیگ فیسٹیول کے عنوان سے ایک ماہ تک ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کریں۔ انہوں نے کہا کہ 15 مئی سے ایک ماہ تک منعقد شدنی اس پروگرام کے ذریعہ “تلنگانہ رکشنا سینا” کے نظریات کو گاؤں گاؤں تک پہنچایا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ 20 مئی سے 20 جون تک ریاستی دارالحکومت، ضلعی مراکز، اسمبلی حلقوں، منڈل مراکز اور دیہی سطح تک ہر مقام پر فلیگ فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے اور ہر وارڈ میں ٹی آر ایس کے پرچم لہرائے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کے قیام کے موقع پر اعلان کردہ پالیسیوں اور “پنچاجنیم” نظریات کو عوام کے سامنے واضح کیا جائے۔کویتا نے کہا کہ ریاست کے قیام کو 12 سال گزر جانے کے باوجود تلنگانہ آج بھی کئی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ تلنگانہ تحریک کے بنیادی نعروں پانی، فنڈس اور ملازمتوں کی تکمیل میں عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی نوآبادیاتی طرز حکمرانی کے منفی اثرات ایک بار پھر دیکھنے میں آرہے ہیں اور وہ تمام طبقات جو یہ سمجھتے تھے کہ تلنگانہ کے قیام سے ان کی زندگی بدلے گی آج غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ جس طرح ہم نے ریاست کے حصول کے لئے مسلسل جدوجہد کی اسی طرح اب تلنگانہ کی تعمیر نو اور تمام طبقات کی ترقی کے لئے دوبارہ تحریک چلانے کا وقت آ گیا ہے

 

۔ اسی مقصد کے تحت پارٹی کا پرچم اورنظریات کو ہر گھر تک پہنچانا ضروری ہے۔ انہوں نے پارٹی کے قیام سے تین ماہ قبل ہی شامل ہونے والی قیادت اور ریاست بھر میں موجود تلنگانہ جاگروتی کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ فلیگ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button