نیشنل

شادی سے عین قبل دلہن نے دلہے کی ہیلت رپورٹ طلب کرلی اور پھر…

"ہیلتھ رپورٹ لاؤ، تبھی شادی ہوگی” شادی کے منڈپ میں دولہے کی "بیماری” نظر آئی اور دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ بارات خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی

 

نئی دہلی: اتر پردیش کے ضلع ایٹا میں ایک دلہن نے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ دلہن کا الزام تھا کہ دولہے کی طبی حالت کے بارے میں اس کے خاندان سے معلومات چھپائی گئی تھیں۔ دلہن کے خاندان نے شادی کی رسومات آگے بڑھانے سے انکار کر دیا

 

اور دولہے کی ہیلت رپورٹ دکھانے کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ساکیت علاقے میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران دولہا اچانک بیمار ہو گیا اور کرسی سے گر پڑا جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان تنازع شروع ہو گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق دولہا کوتوالی دیہات علاقے کے

 

گاؤں کتھولی کا رہنے والا تھا اور اتوار کی شام اپنی بارات لے کر ساکیت کے ایک گیسٹ ہاؤس پہنچا تھا۔ اس کی شادی ناگلا پھولے گاؤں کے وجے سنگھ کی بیٹی سے طے تھی۔لوگوں نے بتایا کہ رسومات کے دوران دولہا اپنی کرسی پر بیٹھے بیٹھے توازن کھو بیٹھا اور نیچے گر گیا جس سے وہاں موجود لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق

 

موقع پر موجود لوگ فوراً دولہے کی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ کچھ لوگوں نے اسے پانی پلایا جبکہ کچھ نے ڈاکٹر بلانے کا مشورہ دیا۔ابتدا میں خاندان والوں نے اس واقعے کو گھبراہٹ کا معاملہ سمجھ کر نظر انداز کر دیا لیکن بعد میں دلہن کے خاندان نے دولہے کی صحت پر سوال اٹھانے شروع کر دیے۔دلہن کے خاندان کا الزام ہے کہ شادی کا رشتہ طے کرنے سے پہلے

 

دولہے کے رشتہ داروں نے اس کی بیماری سے متعلق معلومات ان سے چھپائی تھیں۔یہ اختلاف جلد ہی دونوں خاندانوں کے درمیان شدید بحث میں تبدیل ہو گیا۔ مقامی بزرگوں اور رشتہ داروں نے کئی بار صلح کرانے کی کوشش کی لیکن تنازع پوری رات جاری رہا۔مذاکرات کے دوران وہاں موجود ایک مقامی

 

شخص نے بتایا”دلہن نے صاف کہہ دیا کہ شادی تبھی ہوگی جب دولہے کی ہیلتھ رپورٹ دکھائی جائے گی۔”پپولیس نے بتایا کہ تنازع کے دوران دونوں خاندانوں کے افراد کے درمیان جھڑپ کے الزامات کے بعد دلہن کے خاندان کے دو افراد کو پولیس اسسٹیشن بھی لے جایا گیا تھا۔کئی بار بات چیت اور

 

برادری کے لوگوں کی مداخلت کے باوجود دلہن اور اس کا خاندان شادی نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہا۔ آخرکار بارات دلہن کے بغیر ہی واپس لوٹ گئی۔ پولیس انسپکٹر ودیش راٹھی نے بتایا کہ اب تک کسی بھی فریق کی جانب سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ ان کے مطابق "یہ معاملہ ابھی

 

تک باضابطہ طور پر میرے علم میں نہیں آیا ہے۔ دونوں فریقوں کو تھانے بلایا گیا ہے۔ اگر کوئی شکایت درج کرعائی جاتی ہے تو ضروری کارروائی کی جائے گی۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button