جرائم و حادثات

مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے کو پکڑنے پولیس کی تلاش – ایس آئی ٹی عہدیدار پولیس اسٹیشن پہنچ کر کیس کا جائزہ لیا

حیدراباد – مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے سائی بھگیرتھ کے خلاف درج پوکسو کیس کی تحقیقات میں تیزی پیدا ہوگئی ہے۔ پیر کی شام اس کیس کے لئے تشکیل دی گئی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی تفتیشی افسر اور کوکٹ پلی ڈی سی پی رتی راج گائیکواڑ  حیدراباد کے پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن پہنچیں اور کیس کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 

پوکسو کیس میں نامزد مرکزی وزیر کے بیٹے بھگیرتھ کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں پولیس نے اس کی تلاش تیز کردی ہے۔ تفتیشی افسر رتی راج نے انہوں نے کہا کہ پولیس ملزم کے کال ڈیٹیل ریکارڈ (CDR) کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کی موجودگی کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، تاہم مزید تفصیلات کے لیے دوبارہ بھی بیان قلمبند کیا جاسکتا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملہ میں جو بھی ملزم پایا جائے گا اُس کے خلاف قانونی کارروائی یقینی ہوگی۔ ساتھ ہی کہا کہ متاثرہ لڑکی کا بیان جلد ہی قلمبند کیا جائے گا۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button