جنرل نیوز

بھوانی نگر، سالم چوک میں ایس آئی آر کیمپ

حیدرآباد:مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بھوانی نگر کے علاقہ سالم چوک میں عوامی سہولت اور رہنمائی کے مقصد سے ایک خصوصی ایس آئی آر کیمپ منعقد کیا گیا

 

جس میں مقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کیمپ کا مقصد عوام کو درپیش مختلف سرکاری و شہری مسائل کے حل کے لیے رہنمائی فراہم کرنا اور ضروری دستاویزات و درخواستوں کے سلسلے میں تعاون کرنا تھا۔

 

اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی قائدین کارکنان اور ذمہ داران نے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو بغور سنا۔ کیمپ میں نوجوانوں خواتین اور بزرگ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مجلس کے نمائندوں نے اس موقع پر کہا کہ

 

پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور غریب و متوسط طبقے کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل میدان میں کام کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپوں کے ذریعے عوام کو براہ راست سہولت فراہم کرنا مجلس کی خدمت خلق کا حصہ ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button