کانگریس کے 3 مجلس کے 2 نظام آباد بلدیہ کو آپشن ممبران کا انتخاب

کانگریس کے 3 مجلس کے 2 نظام آباد بلدیہ کو آپشن ممبران کا انتخاب
ارکان کونسل مہیش کمار گوڑ بھو پت ریڈی ، مجلس رکن اسمبلی عبد الله احمد بلعلہ کی شرکت

نظام آباد11 (اردو لیکس) نظام آباد میونسپل کارپوریشن کیلئے (5) کو آپشن ممبران کیلئے منعقدہ خصوصی بلدی اجلاس میں بلا مقابلہ باہمی مفاہمت سے کانگریس پارٹی نے (3) اور مجلس اتحاد المسلمین کے (2) کو آیشن ممبران کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ میئر بلد یہ مسز او مارانی کی صدارت میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں کانگریس پارٹی کے (16) کارپوریٹرس ، مجلس کے (14) کارپوریٹرس ، ٹی آریس سے ایک کارپوریٹر کے علاوہ ایکس آفیشو ممبران کی حیثیت سے سے کانگریس کے یم یل یل سی و پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ رورل یم یل اے بھوپت ریڈی نے شرکت کی جبکہ بی جے پی کے تمام (28) کارپوریٹرس اور اربن یم یل اے دھنپال سوریہ نارائنا اور یم پی دھرم پوری اروند نے کو آپشن مبران کے انتخابی اجلاس میں شرکت سے گریز کیا
۔ نظام آباد بلدیہ کے (5) کو آپشن ممبران کی حیثیت سے کانگریس پارٹی سے (3) ممبران سردار نریندر سنگھ ، ببولی مادهوری مرلی سابقہ کارپوریٹر، اور رورل حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے کلڑی اشوک کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ مجلس کی جانب سے سابقہ کو آپشن ممبر و ٹاون مجلس جنرل سیکریٹری شہباز احمد اور باڈی بلڈر عجواد خان کی اہلیہ عظمی ترنم کا انتخاب عمل میں آیا نو منتخبہ(5) کو آپشن ممبران کو یم یل سی مہیش کمار گوڑ . رورل یم یل اے بھوپت ریڈی , نظام آباد مجلس انچارج ملک پیٹ یم یل اے عبداللہ احمد بلعلہ نے مبارکباد دیتے ہوئے سرٹیفیکیٹ عطا کئے
اس موقع پر یم یل سی مہیش کمار گوڑ اور مجلس یم یل اے عبد اللہ احمد بلعلہ نے کہا کہ کانگریس اور مجلس نے آپسی اتحاد و مفاہمت کرتے ہوئے کو آپشن ممبران کا انتخاب کرتے ہوئے بی جے پی کو انتخابی عمل سے دور کر دیا کو آپشن ممبران کیلئے جملہ (59) درخواستیں داخل کی تھی آج کے اس خصوصی بلدی اجلاس میں کمشنر بلد یہ دلیپ کمار ، کارپوریٹرس محمد سلیم ارشد پاشاہ ، عبد العلی باغبان ،محمد شکیل احمد فاضل ، ڈپٹی مئیر سلمی تحسین ، عبود بن عبد الله رحمن ، میر ممتاز علی ،
محمد سراج الدين . محمد انور , محمد امتیاز نے شرکت کی انکے علاوہ نوڈا چیر مین کیشو وینو ، کانگریس قائدین نرالارتنا کر، سید قیصر ،محمد احمد ، کرائے رمیش صدر ضلع کا نگریس گنیش ریڈی ،سٹی صدر ببولی را ما کر شنا گڑ گو گنگا
دھر ،رامرتی گویی، صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین ، انچارج کارپوریٹرس امر فا روق ریاض احمد ، عبد القدیر ،خواجہ عبد الحفیظ و دیگر قائدین موجود تھے



