نیشنل

 ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو کی موت – کئی دنوں سے بیوی کے ساتھ چل رہے تھے جھگڑے

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے بانی اور اترپردیش کے سابق چیف منسٹر ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو چہارشنبہ کے روز انتقال کر گئے۔ وہ 38 سال کے تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق انہیں صبح تقریباً 6 بجے لکھنؤ کے سِول اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی سی پانڈے کے مطابق جب پرتیک کو اسپتال لایا گیا تو ان کی نبض مکمل طور پر بند ہو چکی تھی اور دل نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

 

اہلِ خانہ کے مطابق ابتدائی طور پر انہیں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی حالت میں کچھ بہتری بھی آئی تھی، تاہم بعد ازاں انہیں دوبارہ طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے انتقال کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی، جو کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی  میں جاری ہے۔

 

پرتیک یادو، ملائم سنگھ یادو کی دوسری اہلیہ سادھنا گپتا کے بیٹے تھے۔ ان کی اہلیہ اپرنا یادو، جو بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ہیں، اس وقت آسام میں تھیں اور اطلاع ملنے پر وہ لکھنؤ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

 

پرتیک نے برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا تھا اور وہ عملی سیاست سے دور رہتے ہوئے رئیل اسٹیٹ اور فٹنس کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ وہ لکھنؤ میں ایک جم “دی فٹنس پلانیٹ” کے مالک بھی تھے۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کی بیماری اور پلمونری ایمبولزم کا شکار تھے، جس میں خون کا لوتھڑا پھیپھڑوں کی شریانوں میں پھنس کر دورانِ خون متاثر کر دیتا ہے۔

 

پرتیک یادو کی ذاتی زندگی بھی گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں میں رہی، جہاں ان کے ازدواجی تعلقات اور خاندانی تنازعات پر میڈیا میں بحث جاری رہی۔ اکثر بیوی سے جھگڑے ہوا کرتے تھے اور وہ طلاق دینے کی تیاری  میں تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button