نیشنل

جسے اللہ رکھے…طوفان آیا اور ننھے میاں 50 فٹ بلندی تک اچھل کر گر پڑے

نئی دہلی: ریاستاتر پردیش کے ضلع بریلی سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ اس ویڈیو میں ایک شخص ہوا میں اُڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ کچھ دیر بعد وہ ایک کھیت میں جا گرتا ہے۔

 

دراصل یہ شخص ٹین کے شیڈ کو پکڑ کر طوفان سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن آندھی اتنی شدید تھی کہ وہ ٹین شیڈ سمیت تقریباً 50 فٹ اوپر آسمان میں اُڑ گیا۔ اب اس شخص کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں اس نے اپنی روداد سنائی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بریلی میں آندھی اور طوفان کے

 

دوران 50 فٹ ہوا میں اُڑنے والے شخص کی شناخت بھموڑا علاقے کے ببیانہ گاؤں کے رہائشی، 50 سالہ ننھے میاں ولد وحید انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ننھے میاں نے بتایا کہ وہ طوفان سے بچنے کے لیے لوہے کے پول کی رسی پکڑ کر کھڑے تھے۔ اسی دوران اچانک بہت تیز ہوا چلی اور وہ رسی سمیت تقریباً 50 فٹ اوپر ہوا میں اُڑ گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ اُس وقت انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ اس حادثے میں انہیں چوٹیں آئی ہیں اور سانس لینے میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔ننھے میاں کے مطابق”ہوا آئی… ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کتنی تیز ہوگی۔ میں نے رسی پکڑ رکھی تھی اور ہوا کے ساتھ تقریباً 50 فٹ کی بلندی تک اُڑتا چلا گیا۔

 

اُس وقت کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔”طوفان کا شکار ہونے والے ننھے میاں نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی اُڑتے ہوئے ٹین شیڈ کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے ٹین شیڈ کو روکنے کے لیے اس کی رسی پکڑی لیکن ہوا کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ ننھے میاں کو ہی 50 فٹ اوپر اُڑا لے گئی۔

 

اس حادثے میں انہیں چوٹیں آئی ہیں اور اس وقت ان کا علاج جاری ہے۔ خوش قسمتی سے ان کے ساتھ موجود دیگر لوگ محفوظ رہے۔ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔واضح رہے کہ بریلی میں مغربی ہواؤں کے نظام کے باعث گزشتہ دو دنوں سے جاری گردابی طوفان اور شدید آندھی نے معمولاتِ زندگی درہم

 

برہم کر دیے ہیں۔ گزشتہ رات آنے والے طوفان کے باعث شہر میں کئی بڑے درخت جڑ سے اُکھڑ گئے، جس سے سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں دب کر تباہ ہو گئیں اور کئی راستے بند ہو گئے۔ اس آفت میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔صورتحال کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اویناش سنگھ نے تمام افسران کو الرٹ موڈ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 

انتظامیہ کی اولین ترجیح سڑکوں سے درخت ہٹا کر ٹریفک بحال کرنا اور متاثرین تک فوری امداد پہنچانا ہے۔ ڈی ایم نے افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button