جرائم و حادثات

شوہر نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ موت کی خبر سنتے ہی بیوی کا اقدام خودکشی۔ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں دلخراش واقعہ

کاماریڈی: ریاستی تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں ایک نوجوان نے دیسی بندوق سے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔ کاماریڈی ضلع کے لنگم پیٹ منڈل کے موتے گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

 

پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں کے رہنے والے اندرجیت سنگھ (28) نے گھر میں موجود اپنے ارکان خاندان کو باہر بھیج دیا اور خود کمرے میں چلا گیا۔ اس کے بعد اس نے اپنے پاس موجود دیسی بندوق سے اپنے سینے پر گولی مار لی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

 

شوہر کی موت کی خبر سن کر اندرجیت سنگھ کی بیوی یہ صدمہ برداشت نہ کر سکی اور شدید ذہنی دباؤ کے باعث گاؤں کے قریب واقع تالاب میں کود کر خودکشی کی کوشش کی تاہم وہاں موجود مقامی افراد نے فوری طور پر اسے دیکھ لیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا۔

 

متوفی کے بارے میں مکمل معلومات اور خودکشی کی اصل وجوہات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button