جنرل نیوز

نیٹ پیپر لیک پر کاماریڈی میں کانگریس کا احتجاج – مرکزی حکومت کا پتلا نذرِ آتش طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ نہ کرنے کا انتباہ

کاماریڈی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ)ملک بھر میں سنسنی پھیلانے والے نیٹ (NEET) پیپر لیک معاملے پر کاماریڈی شہر میں کانگریس پارٹی قائدین نے سخت احتجاج کیا۔ جمعرات کے روز اندرا گاندھی چوک میں مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم Narendra Modi کا پتلا نذرِ آتش کیا گیا

 

۔یہ احتجاجی پروگرام یوتھ کانگریس کے حلقہ صدر گڈوگلا سرینواس کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر قائدین نے کہا کہ لاکھوں طلبہ سخت محنت کے ساتھ اپنے مستقبل کی تعمیر میں مصروف ہیں، لیکن پیپر لیک جیسے واقعات ان کے خوابوں کو متاثر کر رہے ہیں۔قائدین نے الزام عائد کیا کہ نیٹ جیسے اہم قومی امتحان میں پیپر لیک ہونا مرکزی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ گڈوگلا سرینواس نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے اور اس معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے

 

اس احتجاجی پروگرام میں کاماریڈی رورل صدر راجا گوڑ، ڈی سی سی نائب صدر گمپا پرساد، یوتھ کانگریس منڈل صدور رام کمار، محمد علی اسحاق عرف “شیرو” صدیق، یونس، کالّا گنیش، وڈلا سریش، بھارت ٹنکو، جمیل، سفیان، ہنومانلو روی، انیل، بشیر، نرنجن، انیرودھ گوڑ، شینو، رشید، دفتر کے سکریٹری لکاپتنی گنگادھر سمیت دیگر قائدین اور کارکنان نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button