تلنگانہ

تلنگانہ میں جھلسا دینے والی گرمی ۔ ریڈ الرٹ جاری

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے۔ صبح 8 بجے کے بعد ہی گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو رہا ہے جبکہ 10 بجے کے بعد تو ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کچن بھی آگ کا گولا بن گیا ہو۔

 

محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ریاست میں گرمی کی شدت خطرناک سطح تک پہنچ رہی ہے۔ خاص طور پر شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں درجۂ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ

 

موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔خاص طور پر متحدہ عادل آباد میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چہارشنبہ کے روز ضلع میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 43.5 ڈگری

 

سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔منچریال، آصف آباد، کومرم بھیم آصف آباد، عادل آباد اور نرمل اضلاع میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں لو (ہیٹ ویو)

 

کی شدت بھی زیادہ ہوگی اس لیے بچوں بزرگوں اور کسانوں کو خاص احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ریاست کے دیگر اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ حیدرآباد اور اطراف

 

کے علاقوں میں درجۂ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button