آدھار کارڈ کا پرانا ایپ جلد ہوجائے گا بند

نئی دہلی: شناختی کارڈ بنانے والی سرکاری ایجنسی یو آئی ڈی اے آئی نے ایک اہم اعلان کیا ہے جس کے بعد اگر آپ اپنے موبائل میں پرانا آدھار ایپ استعمال کرتے ہیں تو اب اسے تبدیل کرنا ہوگا۔ اگلے مہینے سے پرانا ایپ مکمل طور پر بند
ہوجائے گا اور تمام کام نئے ایپ سے ہی ہوں گے۔ یو آئی ڈی اے آئی نے اطلاع دی ہے کہ لوگوں کو اب نئی آدھار ایپ پر منتقل ہونا چاہیے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ نئی ایپ پرانی کے مقابلے زیادہ اسمارٹ بہت تیز اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اب
تک لوگ اپنی سہولت کے لیے نئی اور پرانی دونوں ایپس کا استعمال کرتے رہے ہیں لیکن اگلے ماہ سے پرانی ایپ مستقل طور پر کام کرنا بند کر دے گی۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ سبھی لوگ وقت رہتے نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں تاکہ ان
کے کام میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔نئی آدھار ایپ میں سیکورٹی اور پرائیویسی پر بہت خاص دھیان رکھا گیا ہے۔ اس میں کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی معلومات محفوظ طریقے سے شیئر کرنے کی سہولت ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی ذاتی معلومات پر
آپ کا مکمل کنٹرول رہے گا۔ آپ چاہیں تو اپنا بایومیٹرک لاک کر سکتے ہیں اور چہرے کی تصدیق کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر کسی کو اپنی بہت محدود معلومات ہی شیئر کرنے کا متبادل بھی اس میں دیا گیا ہے۔



