نیشنل

چھوٹے لباس پہن کر بہو بناتی تھی ویڈیو ریلز۔ ساس سسر نے خودکشی

نئی دہلی: پانی پتھ میں بہو کے چھوٹے لباس پہن کر ویڈیو بنانے اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر ساس اور سسر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ارکان خاندان کا دعویٰ ہے کہ بہو اکثر ان کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کرتی تھی جبکہ بیٹا

 

بھی اپنے والدین کا ساتھ نہیں دیتا تھا۔ یہ شادی تقریباً 15 ماہ قبل لو میرج کے طور پر ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق بہو کو سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کا شوق تھا اور اسی بات پر گھر میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ ساس اور سسر اس کے

 

لباس پر اعتراض کرتے تھے، جس کی وجہ سے تنازع بڑھتا گیا۔ ہریانہ کے گاؤں نارا سے تعلق رکھنے والے راجیش (46) اور ان کی اہلیہ سمن (44) اپنی بہو کے رویّے، لباس اور روزمرہ کے جھگڑوں سے پریشان تھے۔ خاندان کے مطابق بہو اسنہا

 

دہلی کے ایک ماڈرن خاندان سے تعلق رکھتی تھی اور شادی کے بعد دیہاتی ماحول میں خود کو ڈھالنے کے لیے تیار نہیں تھی۔ وہ دہلی کی طرزِ زندگی چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔گھر والوں کے مطابق، ساس اور سسر چاہتے تھے کہ بہو

 

سوٹ یا ساڑھی پہنے لیکن اسنہا کو یہ پابندیاں قبول نہیں تھیں۔ اس کے لباس اور رہن سہن پر اکثر گھر میں بحث ہوتی رہتی تھی۔ الزام ہے کہ اسنہا اپنی ساس کے ساتھ بدتمیزی اور کبھی کبھار مارپیٹ بھی کرتی تھی جبکہ ان کا اکلوتا بیٹا

 

آشیش ہمیشہ اپنی بیوی کا ساتھ دیتا تھا جس سے والدین دل ہی دل میں دکھی رہتے تھے اور آخر کار ان دونوں نے زہر نوشی کرکے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button