حجاج کو وطن واپسی سے قبل 80 زبانوں میں قرآنِ کریم کا تحفہ

کے این واصف
حجاج کرام کو اپنے ملک واپسی قبل سعودی حکومت کی جانب بہترین تحفہ قرآن کا نسخہ۔ سعودی وزارت اسلامی امور نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے قرآن کریم اور اس کے ترجمے کے نسخے واپس جانے والے حجاج اور فیلڈ ورکرز میں تقسیم کرنا شروع کر دیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر ہالز میں قرآن کریم کے نسخوں کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ آئندہ برس مملکت کے تمام ایرپورٹس، سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں پر قرآن کے نسخون کی تقسیم کا اہتمام کیا جائے گا۔
80 سے زیادہ زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے والے نسخے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ حجاج اپنی مادری زبان میں قرآن کریم کا مطالعہ کر سکیں۔محکمہ پاسپورٹ (جوازات) نے تمام بین الاقوامی حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مقررہ سفری اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔
واضح رہے کہ بیرون مملکت سے 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج مختلف راستوں سے سعودی عرب آئے تھے۔


