جرائم و حادثات
حیدراباد کے مائتری ونم کی ایک عمارت میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ
حیدرآباد کے امیرپیٹ میتری ونم علاقے میں واقع ایک کمرشیل کمپلیکس میں جمعرات کو شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق کمپلیکس میں موجود ایک ہیلمٹ شوروم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث بلند شعلے اور گہرے دھوئیں کے بادل علاقے میں پھیل گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔



