جرائم و حادثات

حیدرآباد کے بورابنڈہ میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے بورابنڈہ علاقے میں ایک 30 سالہ شخص کے قتل کی واردات پیش آئی جس سے مقامی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شاہد کے طور پر ہوئی ہے جو بورابنڈہ کا رہنے والا تھا اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والا ورکر تھا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے اسے بورابنڈہ کے سائٹ نمبر 3 میں واقع مشہور فیمس ٹی پوائنٹ کے قریب  اسے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیشی ٹیم تمام ممکنہ زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے اور واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

اس افسوسناک واقعہ سے مقامی افراد میں تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ احتیاطی اقدام کے طور پر علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button