امریکہ میں فائرنگ کرکے تلنگانہ میڑچل کے نوجوان کا قتل

حیدرآباد: امریکہ کے نارتھ فلاڈیلفیا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں میڑچل ضلع کے گنڈلہ پوچم پلی سے تعلق رکھنے والے کنچا انشول نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق انشول آن لائن فوڈ ڈیلیوری
کا کام کر رہا تھا کہ اسی دوران کچھ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔فلاڈیلفیا پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایڈگلے اسٹریٹ پر واقع ریمونڈ روزیس ہاؤسنگ کمپلیکس میں مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 12:30 بجے پیش آیا۔ فائرنگ کی
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو انشول بے ہوش حالت میں زمین پر پڑا ہوا ملا۔ اس کے سر میں گولی لگی تھی۔اسے فوری طور پر قریبی ٹیمپل یونیورسٹی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی
تصدیق کر دی۔پولیس کے مطابق جائے واردات کے ابتدائی معائنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمین نے انتہائی قریب سے فائرنگ کی تھی۔ قتل کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔



