نیشنل

نیٹ NEET امتحان لکھنے والے طلباء کیلئے ضروری اطلاع

نئی دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے NEET-UG کے ری-ایگزامینیشن سے متعلق اہم اپڈیٹ جاری کیا ہے۔این ٹی اے کے مطابق امیدواروں کے لیے امتحانی مرکز کس شہر میں ہوگا اس کی معلومات اب دستیاب کر دی گئی ہیں۔

 

طلبہ اپنا اپلی کیشن نمبر اور پاس ورڈ استعمال کرکے لاگ اِن کے ذریعے یہ تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ پیپر لیک کے الزامات کے بعد 3 مئی کو ہونے والا NEET-UG امتحان منسوخ کر دیا گیا تھا۔اب یہ امتحان دوبارہ 21 جون کو منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

 

اس بار بھی امتحان پین اور پیپر طریقے سے ہی لیا جائے گا۔این ٹی اے کے مطابق یہ امتحان ملک بھر کے 551 شہروں اور بیرون ملک 14 مراکز میں منعقد ہوگا۔دوسری جانب نیٹ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات مرکزی

 

تحقیقاتی ادارہ سی بی آئی کی جانب سے کی جارہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button