جرائم و حادثات

نیپالی گینگ کی حیدرآباد میں ایک اور بڑی چوری، تقریباً ایک کلو سونا اور ہیرے غائب

حیدرآباد: نیپالی گینگ نے شہر حیدرآباد میں ایک اور بڑی چوری کی واردات انجام دی ہے۔ گچی باؤلی کے ہل رڈج ولا میں مقیم ایک تاجرکے گھر سے تقریباً ایک کلو سونے کے زیورات اور ہیرے چوری کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گھر میں

 

ملازمت کرنے والا نیپال سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا اس معاملے میں اہم مشتبہ سمجھا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق تاجر نے تقریباً ایک ماہ قبل ہی اس نیپالی جوڑے کو ملازمت پر رکھا تھا۔ چند روز قبل تاجراپنے ارکان کے ساتھ

 

ممبئی گئے تھے۔ اتوار کے روز واپس آنے پر انہوں نے دیکھا کہ نیپالی جوڑا گھر سے غائب ہے۔گھر کے تالے توڑے جانے یا زبردستی داخل ہونے کے کوئی آثار نہ ملنے پر ابتدا میں مالک نے سمجھا کہ ملازمین بغیر اطلاع دیے ملازمت چھوڑ کر

 

چلے گئے ہیں۔ تاہم بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ پوجا گھر میں نصب مورتی کے گلے میں موجود سونے کی زنجیر سمیت گھر کے دیگر قیمتی زیورات بھی غائب ہیں۔متاثرہ شخص کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر

 

دیا ہے۔ خصوصی تفتیشی ٹیمیں معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں اور ملزمین کا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button