تلنگانہ
حیدرآباد میں موسم تبدیل۔ آئندہ 36 گھنٹوں میں بارش کا امکان

حیدرآباد: جنوب مغربی مانسون کی آمد کے بعد گریٹر حیدرآباد کے موسم میں نمایاں خنکی محسوس کی جا رہی ہے اور درجۂ حرارت معمول کی سطح پر پہنچ رہا ہے۔
حیدرآباد محکمۂ موسمیات کے حکام کے مطابق پیر کی صبح سے رات تک شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.4 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست میں مانسون کے بتدریج پھیلاؤ کے اثرات کے سبب آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران گریٹر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
حکام نے شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور بارش کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔



