Uncategorized

حیدرآباد آنے والی ٹراویلس کی بس میں 2 کیلو سونے کی چوری

حیدرآباد: حیدرآباد آنے والی ایک پرائیویٹ بس میں دو کیلو سونے کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع نندیال کے ڈون علاقے کے قریب پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق سونے کے تاجر موتی لال اننت پور سے حیدرآباد جانے

 

کے لیے ایک پرائیویٹ بس میں سوار ہوئے تھے۔ ان کے پاس تقریباً 2 کلو سونا موجود تھا۔ جمعہ کی رات بس ڈون کے قریب ایک ڈھابے پر کچھ دیر کے لیے رکی اسی دوران نامعلوم چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجر کے بیاگ میں رکھا

 

سونا چرا لیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔موتی لال کو چوری کا علم اس وقت ہوا جب بس ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ علاقے کو عبور کر چکی تھی۔ سونا غائب ہونے کا پتہ چلتے ہی وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے اور فوری طور پر ڈون پولیس

 

سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی۔شکایت ملنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈون کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ بس میں سفر کرنے والے مسافروں سے بھی پوچھ

 

گچھ کی جا رہی ہے۔کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی چند لمحوں میں چوری کی اس واردات نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button