جرائم و حادثات
کریم نگر بس اسٹیشن کے سامنے ایک شخص کا بہیمانہ قتل
کریم نگر: کریم نگر شہر کے آر ٹی سی بس اسٹیشن کے سامنے جمعرات کی نصف شب ایک شخص کو پتھر سے کچل کر قتل کردیا گیا۔
مقتول کی شناخت شاباد علاقہ کے مڈی سدھاکر عرف سدّو کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اشوک نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس کے سر پر بھاری پتھر سے حملہ کرکے قتل کردیا۔
مقتول مقامی فاسٹ فوڈ سنٹر میں کام کرتا تھا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ قتل کی وجہ شراب کے نشے میں ہونے والا جھگڑا ہے یا دونوں کے درمیان پرانی دشمنی۔ واقعہ کی مکمل تفصیلات پولیس تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔



