ایجوکیشن

ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی، جگتیال میں اورینٹیشن ڈے کی شاندار تقریب

جگتیال : ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی، جگتیال میں اورینٹیشن ڈے کی تقریب نہایت شاندار طریقے سے منعقد ہوئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی، حیدرآباد کے ڈائریکٹر جناب رحمان شریف صاحب نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر معززین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے والدین اور کالج کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنا چاہیے۔ انہوں نے فارمیسی تعلیم کی اہمیت اور مستقبل میں روزگار کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

 

اس موقع پر معززین کے طور پر ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر دندو رام کرشنا صاحب، پرنسپل شادان ویمنس کالج آف فارمیسی، حیدرآباد، جوائنٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر پی ششی دھر صاحب، وائس پرنسپل شادان ویمنس کالج آف فارمیسی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ایچ پرمیشور صاحب، ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈاکٹر میر کاظم علی صاحب  نے شرکت کی۔

 

اس کے بعد فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو گولڈ میڈلس اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

 

اور اس موقع پر نیشنل فارمیسی ویک کے پوسٹر کی رسم اجراء بھی کی گئی۔بعد ازاں اس تقریب میں تشریف لائے ہوئے مہمانوں اور کالج کے عملے کو شاندار طریقے سے اعزاز سے نوازا گیا۔پروگرام میں اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button