حیدرآباد میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ، ایک ہی گاڑی پر جون میں 25 چالان، جرمانہ 27,775
حیدرآباد میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ، ایک ہی گاڑی پر جون میں 25 چالان، جرمانہ 27,775
حیدرآباد(محسن خان)تلنگانہ ٹریفک پولیس نے رانگ سائیڈ ڈرائیونگ(Wrong side Driving) خلاف اپنی کارروائی مزید سخت کر دی ہے۔ حال ہی میں نافذ کیے گئے نئے جرمانوں کے بعد شہریوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مگر اس کے باوجود بعض افراد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے باز نہیں آرہے۔تلنگانہ پولیس کے ای چالان ریکارڈ کے مطابق گاڑی نمبر TS11EV5329 کے خلاف صرف جون 2026 کے دوران مسلسل 25 ٹریفک چالان درج کیے گئے ہیں،
جن میں اکثریت رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کی خلاف ورزی پر عائد ہوئی ہے۔دستاویزات کے مطابق مذکورہ گاڑی کے مالک کا نام گرورام منیش درج ہے۔ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ 4 جون سے 23 جون 2026 کے درمیان متعدد مرتبہ رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی کو مختلف مقامات پر کیمروں نے ریکارڈ کیا۔عابڈس کی گرانڈ ہوٹل اور اطراف کے علاقوں میں مسلسل خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
خصوصی توجہ طلب بات یہ ہے کہ زیادہ تر چالانات گرانڈہوٹل عابڈس، جی پی او، بی ایس این ایل آفس، بینک اسٹریٹ، ہنومان ٹیکری اور سلطان بازارکے اطراف درج کیے گئے ہیں۔ ڈرائیور روزانہ تقریباً ایک ہی راستے پر رانگ سائیڈ سفر کررہا تھا اور مسلسل کیمروں کی زد میں آتا رہا۔ابتدائی خلاف ورزیاں 6 جون 2026: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر چالان، 28 نومبر 2024: غیر مجاز پارکنگ پر چالان،9 اپریل 2026: بغیر ہیلمٹ چالان،جون 2026 میں رانگ سائیڈ چالانات کی تفصیل 5 جون،17 جون،19 جون،23 جون،25 جون،26 جون،29 جون،31 جون،یکم جولائی سے قبل متعدد دن۔تقریباً ہر تاریخ پر چالان درج ہوا۔تلنگانہ ٹریفک پولیس کے نئے قوانین کے تحت رانگ سائیڈ ڈرائیونگ پربنیادی جرمانہ: 1200 روپے اوریوزر چارجز: 35 روپے،کل قابل ادائیگی رقم: 1235 روپے ہے۔ یعنی صرف ایک غلطی پر 1235 روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔مجموعی جرمانہ 27,775 روپے ہے۔
یعنی صرف چند دنوں کی غفلت نے موٹر سائیکل مالک پر تقریباً اٹھائیس ہزار روپے کا بوجھ ڈال دیا۔کیا مالک کو چالان کا علم نہیں؟عوامی حلقوں میں یہ سوال بھی زیر بحث ہے کہ مسلسل چالانات کے باوجود ڈرائیور نے اپنی روش کیوں نہ بدلی؟ ممکن ہے کہ گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کے ساتھ موبائل نمبر اپڈیٹ نہ ہو۔ایس ایم ایس موصول نہ ہورہے ہوں۔ مالک نے ای چالان پورٹل چیک نہ کیا ہو۔یا پھر ٹریفک قوانین کو نظر انداز کیا جارہا ہو۔تاہم ٹریفک ماہرین کے مطابق ہر گاڑی مالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے ای چالان کی جانچ کرتا رہے۔
صرف چند منٹ بچانے کی کوشش بعض اوقات ہزاروں روپے کے جرمانے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ 1235 روپے کا ایک چالان اب معمولی رقم نہیں رہا، اور تلنگانہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی نرمی دکھائی نہیں جارہی۔



