گستاخ نازیہ الہی خان بی جے پی اقلیتی مورچہ کی عہدیدار نہیں ؛ نمائندگی کا دعویٰ غلط: قانونی کارروائی کرنے قومی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی کا اعلان
نئی دہلی : بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے واضح کیا ہے کہ نازیہ الٰہی خان نامی کوئی خاتون تنظیم میں کسی بھی عہدے پر فائز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص بی جے پی اقلیتی مورچہ یا بی جے پی کے نام پر مورچہ کی نمائندگی کا دعویٰ کر رہا ہے تو یہ دعویٰ بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نازیہ الٰہی خان کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں مبینہ گستاخانہ ریمارکس کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ ان بیانات کو مذہبی جذبات مجروح کرنے والا قرار دیتے ہوئے مہاراشٹرا کے ممبئی میٹروپولیٹن علاقہ میں اس کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
پہلا مقدمہ بھیونڈی کے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں مقامی شہری عدنان انصاری کی شکایت پر درج کیا گیا، جبکہ ایک اور معاملہ بھی ان کے متنازعہ بیانات کے سلسلے میں درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کے بعد مختلف مسلم تنظیموں اور عوامی حلقوں کی جانب سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اسی دوران بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے نازیہ الٰہی خان کا تنظیم سے لاتعلقی کا اظہار کیا .اور انتباہ دیا کہ تنظیم کا نام لینے پر قانونی کارروائی کی جائے گی



