تلنگانہ
تلنگانہ میں کل سے ایس آئی آر کا آغاز۔چیف منسٹر کی پارٹی کارکنوں کو اہم ہدایت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں کل سے ووٹر لسٹ پرخصوصی جامع نظرثانی مہم کا آغاز ہونے والا ہے جس کے پیش نظر کانگریس پارٹی نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک زوم اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس اجلاس میں پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن، اے آئی سی سی سکریٹری سچن ساونت، نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرم مارکا، وزراء، اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ اور حلقہ انچارجوں نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ ایس آئی آر کے معاملے میں غفلت برتنے والے قائدین کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی ذمہ دار 10 دن کے اندر اپنی کارکردگی بہتر نہ کرے تو اس کی جگہ کسی اور کو مقرر کیا جائے گا۔ انہوں نے ایس آئی آر
کے بارے میں سرپنچوں کے ذریعے دیہاتوں میں شعور بیداری مہم چلانے کی ہدایت بھی دی۔



