جرائم و حادثات

حیدرآباد: 17 لاکھ لے کر فرار ڈرائیور کی شناخت ہوگئی

حیدرآباد: پرانے شہر کے آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن کے حدود سے اے ٹی ایم میں جمع کروائے جانے والے 17 لاکھ روپئے لے کر فرار ہوجانے والے ڈرائیور کی پولیس تلاش کررہی ہے۔

 

اس دوران ڈرائیور کی شناخت سرینواس کے طورپر ہوئی ہے۔ تحققات کے دوران معلوم ہوا کہ وہ ایک مہینہ پہلے ہی ڈیوٹی پر رجوع ہوا تھا۔ کل وہ سیکوریٹی اور ٹکنیشنس کے ہمراہ رقم جمع کروانے کیلئے

 

میلاد روڈ پر واقع خانگی بینک کے اے ٹی ایم پہنچا تھا اور موقع دیکھ کر جیسے ہی تین ارکان رقم جمع کروانے کیلئے اے ٹی ایم سنٹر میں گئے وہ رقم پر مشتمل بیاگ لے کر اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

 

سمجھا جاتا ہے کہ اس نے منصوبہ بند طریقہ سے یہ واردات انجام دی اور اپنے ساتھی کو بائیک کے ساتھ طلب کرلیا اور پھر رقم لے کر اس کے ساتھ فرار ہوگیا۔ پولیس اس کی تلاش کیلئے

 

سرگرم ہے اور تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button